XIO

xWire

Posts from every feed QUEST has found across the web — blogs, news, podcasts, channels and more.

پاکستان

ای سی او اجلاس: پاکستان کا علاقائی تعاون بڑھانے پر زور

(شیزہ ہاشمی)
type: videoپاکستانTags: ای سی اوپاکستانیعلاقائی اجلاستعاونپاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پیر کو کہا کہ جنوبی، وسطیٰ اور مغربی ایشیا کے سنگم پر واقع خطے کو اپنی جغرافیائی اہمیت کو مضبوط اقتصادی روابط اور مشترکہ خوشحالی میں تبدیل کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت پاکستان کر رہا ہے، جس میں ای سی او کے رکن ممالک کے…

نئے صوبوں کے قیام پر چند ہفتوں میں اتفاق رائے متوقع: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف 18 جون، 2025 کو عرب نیوز کو انٹرویو دے رہے ہیں
type: newsسیاستTags: خواجہ آصفنئے صوبےپی ٹی آئیپی پی پیوزیر دفاع خواجہ آصف نے اتوار کو ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام پر سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے جاری مشاورت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور انہیں توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اس معاملے پر اتفاق رائے سامنے آ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ عمل کامیاب رہا تو پاکستان کا سیاسی منظرنامہ بتدریج تبدیل ہو گا اور نئے سال میں ایک نیا نظام…

سعودی اور پاکستانی قائدین 500 بااثر مسلم شخصیات میں شامل

دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی سالانہ فہرست برائے 2027 میں پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کو بھی مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہے (روئٹرز)
type: newsپاکستانTags: مکہ دفاعی معاہدہبااثر افرادمسلمانسعودی عربترکیپاکستاندنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے پانچ سرکردہ رہنماؤں کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہے۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم تحقیقی ادارے ’رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر‘ (RISSC) کی…

اسلام آباد میں غریب و امیر کے پسندیدہ اتوار بازار ایک ماہ سے بند

type: videoپاکستانTags: اسلام آبادسستا بازارنہ اب وہ اتوار والا رش ہے اور نہ ہی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کی کوئی مشکل۔ ہزاروں سٹالز بند پڑے ہیں جبکہ دکان دار ٹولیوں کی صورت میں بازار کے کسی نہ کسی کونے میں بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔ بازار میں صرف سبزی اور پھلوں کے چند سٹال معمول سے کم تعداد میں کھلے ہیں۔ یہ صورت حال ہے اسلام آباد کے اس اتوار بازار کی، جو چھٹی کے دن کبھی خریداروں سے کھچا کھچ بھرا ہوتا تھا۔ وفاقی دارالحکومت میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) اور ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل…

ایس سی او اجلاس: پاکستان آئندہ ہفتے اپنا وزیر انڈیا بھیجے گا

پانچ مئی 2023 کو انڈین ریاست گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے مقام کے قریب پولیس کی گاڑیاں گشت کر رہی ہیں (اے ایف پی)
type: newsپاکستانTags: پاکستانانڈیاشنگھائی تعاون تنظیماجلاسپاکستان کے دفتر خارجہ نے ہفتے کو کہا کہ آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ثقافتی مکالمے میں شرکت کے لیے پاکستانی وفاقی وزیر نئی دہلی جائیں گے۔ گذشتہ سال دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد یہ کسی پاکستانی اعلیٰ عہدے دار کا انڈیا کا ایک غیر معمولی دورہ…

رحمان گل کالعدم ’بلوچ لبریشن آرمی‘ کے نئے کمانڈر ان چیف منتخب

بلوچستان میں سرگرم کالعدم مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی سینئر کمانڈ کونسل نے سینئر کمانڈر رحمان گل عرف مرید کو متفقہ طور پر نیا کمانڈر ان چیف منتخب کر لیا ہے (تصویر: بی ایل اے)
type: newsپاکستانTags: عسکریت پسندیرحمان گلکالعدم بلوچ لیبریشن آرمیبلوچستان میں سرگرم کالعدم مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی سینیئر کمانڈ کونسل نے کمانڈر رحمان گل عرف مرید کو متفقہ طور پر نیا کمانڈر ان چیف منتخب کر لیا ہے۔ اس سے قبل، نئے کمانڈر ان چیف رحمان گل عرف مرید بی…

پاکستان ایندھن سبسڈی بتدریج ختم کرے: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایندھن سبسڈی ختم کرنے کے مطالبے کا اعادہ (اے ایف پی فائل)
type: newsپاکستانTags: پیٹرولآئی ایم ایفقرضسبسڈیبین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایک ترجمان نے ہفتے کو اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کو اپنی ایندھن سبسڈی سکیم ’بتدریج ختم‘ کر دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں مستقبل میں کسی بھی حکومتی امداد کو محدود، وقت کی قید کے ساتھ اور رواں مالی سال کے بجٹ کے اندر ہی ایڈجسٹ کیا جانا چاہیے۔ پاکستان نے امریکہ…

سموگ: پنجاب میں فصل کی باقیات جلانے والوں کے خلاف فورس متحرک

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) کے تحت کام کرنے والی ماحولیاتی تحفظ ٹاسک فورس کے اہلکار 12 نومبر 2026 کو لاہور کے مضافات میں ایک ایسے کھیت کا دورہ کر رہے ہیں جہاں فصلوں کی باقیات جلائی جا رہی ہیں (روئٹرز)
type: videoپاکستانTags: سموگپنجابفصلفضائی آلودگیلاہور میں سموگ چھانے کے ساتھ ہی پاکستانی حکام نے فصلوں کی باقیات جلانے کے غیر قانونی عمل کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، جس کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمل خطے میں ہر سال فضائی آلودگی کے بحران کو…

بلوچستان: سرکاری پرائمری سکولوں میں عربی لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور

بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں 21 ستمبر، 2022 کو ایک عارضی سکول میں سیلاب سے متاثرہ اندرونِ ملک بے گھر (آئی ڈی پیز) بچے کلاس لے رہے ہیں (اے ایف پی)
type: newsپاکستانTags: بلوچستانتعلیمعربیقراردادبلوچستان اسمبلی نے صوبے کے سرکاری پرائمری سکولوں میں بنیادی عربی زبان لازمی مضمون کے طور پر متعارف کرانے کی قرارداد وزیر تعلیم کے تحفظات کے باوجود جمعے کو منظور کر لی ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علما اسلام کی خاتون رکن شاہدہ رؤف نے ایک قرارداد کے ذریعے صوبے…

پاکستان 2050 تک دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کے بقول پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے(وزیر اعظم پاکستان آفس)
type: videoپاکستانTags: معیشتسرمایہ کاریپاکستان منرلز انویسٹمنٹوزیراعظموزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس ہدف کے حصول کے لیے 2075 کا سال متوقع قرار دیا گیا تھا تاہم پاکستان اس سے کہیں پہلے یہ مقام حاصل کر سکتا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ…

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل

اسلام آباد میں 21 ستمبر، 2023 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہیڈکوارٹرز کے باہر سکیورٹی اہلکار پہرہ دے رہا ہے(اے ایف پی)
type: newsپاکستانTags: الیکشنالیکشن کمیشناسلام آبادووٹاسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 21 اکتوبر 2026 کے مختصر فیصلے اور الیکشن کا شیڈول معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار چوہدری امجد علی کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر…

ای پاسپورٹ سے پاکستانی شہریوں کو سفر میں کیا آسانی مل سکتی ہے؟

حکام کے مطابق ای پاسپورٹ سے پاکستانی شہریوں کو عالمی سفر میں آسانی ہو گی جبکہ بہتر ڈیجیٹل تحفظ اور جعل سازی کی روک تھام میں مدد ملے گی (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس/ گوگل جیمنیائی)

type: videoپاکستانTags: پاسپورٹامیگریشننادراویزاسفرعالمی سفر کو آسان بنانے کے لیے دنیا بھر میں کوششیں ہوتی ہیں اور نت نئی ایجادات اور تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔ اسی تناظر میں اب پاکستان نے بھی جدید بین الاقوامی معیار کے مطابق پرانے پاسپورٹ کی جگہ نیا ڈیجیٹل ’ای…

عمران خان کی دو بہنیں جیل سے رہا، علیمہ خان بدستور قید

عمران خان کی بہنیں علیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی نو دسمبر، 2025 کو راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج میں شریک ہیں (روئٹرز)
type: videoسیاستTags: عمران خانپی ٹی آئیرہائیپنجابحکومت پنجاب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی دو بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو جمعرات کو جیل سے رہا کر دیا، تاہم ان کی تیسری بہن علیمہ خان تاحال جیل میں ہیں۔ دونوں بہنیں کئی ہفتوں سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں زیر حراست تھیں۔ عظمی اور نورین کے وکیل مدثر عمر نے بتایا کہ حکومت نے دونوں کی نظر بندی کا حکم…

سعودی عرب کی سلامتی کا پاکستانی عزم ’ناقابل سمجھوتہ‘: ترجمان فوج

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری 30 اکتوبر 2026 کو روئٹرز کو انٹرویو دے رہے ہیں (فائل فوٹو/ روئٹرز)
type: newsپاکستانTags: پاکستان فوجآئی ایس پی آرسعودی عربمکہ دفاعی معاہدہپاکستان فوج کے ترجمان نے بدھ کو کہا ہے کہ سعودی عرب کی سکیورٹی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے پاکستان کا عزم ’قطعی اور ناقابل سمجھوتہ‘ ہے۔ یہ بیان یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت پر جاری حملوں کے پیش نظر سامنے آیا ہے جن میں توانائی، ہوا بازی اور شہری بنیادی ڈھانچے کو ڈرونز اور…

سعودی عرب کی بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ 11 نومبر، 2026 کو کراچی میں سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کو سووینئر پیش کر رہے ہیں(ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن بلوچستان)
type: newsمعیشتTags: بلوچستانسعودی عربسرمایہ کاریمعدنیاتسعودی عرب نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں معدنیات، توانائی، زراعت اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے ساتھ صوبے کی ہنرمند افرادی قوت کو سعودی عرب میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔…

توانائی کا تحفظ ملکی معیشت اور عوام کی ضروریات کے لیے انتہائی اہم: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم اور دیگر 10 نومبر 2026 کو میانوالی میں چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی ری ایکٹر بلڈنگ پر گنبد کی تنصیب کی تقریب کے دوران (پی ایم او/ایکس)
type: newsپاکستانTags: وزیر اعظمشہباز شریفجوہری توانائیچشمہجوہری پلانٹوزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو کہا کہ توانائی کا تحفظ ملکی معیشت اور عوام کی ضروریات کے لیے انتہائی اہم ہے جبکہ توانائی کے شعبے میں ترقی اور خود انحصاری پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ میانوالی میں چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی…

سعودی وفد کی کراچی بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی، سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ

سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد نے 10 نومبر 2026 کو کو کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا (کراچی پورٹس ٹرسٹ)
type: newsمعیشتTags: پاکستانسعودی عربکراچیبندرگاہسرمایہ کاریسعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد نے منگل کو کراچی بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبوں، بحری شعبے میں سرمایہ کاری، ماحول دوست بندرگاہ کے اقدامات اور ٹرمینل کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق سعودی پاکستانی مشترکہ کاروباری کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن…

ربیعہ احسن کیس، پستول غیر لائسنس شدہ، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کا فیصلہ: پولیس

ربیعہ اتوار کو راولپنڈی میں اپنے گھر پر مردہ پائی گئی تھیں (ربعیہ احسن سوشل میڈیا)
type: newsپاکستانTags: راولپنڈینیوز اینکرموتمقدمہعدالتراولپنڈی پولیس کے اعلی عہدے دار نے منگل کو انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ پولیس نے ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفتیشی افسر منتظر عباس نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ وہ ’مقدمہ سے متعلق پیش رفت نہیں بتا سکتے تاہم ملزم کے پاس غیر لائسنس شدہ پستول تھا۔‘ اس سے قبل راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منگل کو اینکر پرسن ربیعہ احسن کے کیس میں…

سارجنٹ ایکسیڈنٹ کیس: مجید اچکزئی کی بریت کالعدم، 10 سال قید کی سزا

بلوچستان ہائی کورٹ نے عبدالمجید خان اچکزئی کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی(انڈپینڈنٹ اردو)
type: newsپاکستانTags: بلوچستان ہائی کورٹکوئٹہحادثہٹریفکبلوچستان ہائی کورٹ نے منگل کو نو سال قبل کوئٹہ میں گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار کی موت کے مقدمے میں سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سابق چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے…

پاکستان کا امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار  10 نومبر 2026 کو اسلام آباد میں منعقدہ مارگلہ ڈائیلاگ 2026 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں (ایکس، اسحاق ڈار)
type: videoپاکستانTags: ایران جنگامریکہاسلام آباد امن معاہدہپاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کو کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بڑھتے ہوئے تنازعات اور بین الاقوامی قوانین کی کمزور ہوتی عمل…

مظفرآباد: 6 سال سے نامکمل پل کی تعمیر کے لیے 45 دن کی مہلت

وائی کراس تا سی ایم ایچ فلائی اوور منصوبہ پانچ وزرائے اعظم اور چار حکومتوں کی تبدیلی کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا (انڈپینڈنٹ اردو)
type: videoپاکستانTags: مظفر آبادتعمیرٹریفکپاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں چھ سال سے زیر تعمیر پل کی تکمیل کے لیے موجودہ وزیراعظم افتخار گیلانی نے ٹھیکے دار کو 45 دن کی مہلت دی ہے۔ وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ وائی کراس تا…

ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کی موت، بھائی کا کیس واپس لینے کا ’فیصلہ‘

ربیعہ اتوار کو راولپنڈی میں اپنے گھر پر مردہ پائی گئی تھیں (ربعیہ احسن سوشل میڈیا)
type: newsپاکستانTags: قتلپاکستان کی ایک عدالت نے پیر کو ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے شوہر احسن طاہر خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، ربیعہ اتوار کو راولپنڈی میں اپنے گھر پر مردہ پائی گئی تھیں۔ احسن طاہر کے وکیل سمیع اللہ وحید نے ریمانڈ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ’عدالت نے آج احسن طاہر خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔‘ دوسری جانب ربیعہ کے…

تربیلا ڈیم: بند ٹوٹنے سے سرنگ زیر آب، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کے زیر تعمیر حصے میں چٹان کا کمزور حصہ گرنے سے پانی ٹنل اور پاور ہاؤس میں داخل ہو گیا تھا: (واپڈا)
type: videoپاکستانTags: واپڈاتربیلا ڈیمغیر ملکی ملازمینخیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کے زیر تعمیر حصے میں چٹان کا کمزور حصہ گرنے سے پانی ٹنل اور پاور ہاؤس میں داخل ہو گیا، تاہم پولیس اور واپڈا کے مطابق تمام ملکی و غیر ملکی ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہری پور کے ڈپٹی…

غزہ کے لیے پاکستان کے امدادی سامان پر اسرائیلی پابندیوں کی مذمت

سات نومبر، 2026 کو غزہ میں شدید بارش کے بعد بے گھر فلسطینیوں کے خیمے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں (اے ایف پی)
type: videoپاکستانTags: شہباز شریفامدادبارشغزہفلسطینپاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو کہا ہے کہ انہوں نے وزارت خارجہ کو غزہ کے بارش اور سرد موسم سے متاثرہ مکینوں کی ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ شدید بارشوں کے بعد غزہ میں خیموں میں پانی بھرنے، بے…

سعودی توانائی منصوبوں کے لیے 250 کارکن جدہ روانہ: پنجاب حکومت

آٹھ نومبر، 2026 کو وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے سکلز ڈویلپمنٹ کے چیئرپرسن عدنان افضل چٹھہ سعودی عرب روانہ ہونے والے پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ (عدنان افضل چٹھہ ایکس اکاؤنٹ)
type: newsمعیشتTags: جدہسعودی عربریاضورکرزحکومت پنجاب کے ایک عہدےدار نے بتایا ہے کہ توانائی اور پاور پلانٹ کے بڑے منصوبے پر مختلف ملازمتوں کے لیے بھرتی ہونے کے بعد اتوار کو تقریباً 250 پاکستانی شہری جدہ روانہ ہو گئے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس…

ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگنے سے موت، شوہر حراست میں

اینکر پرسن ربیعہ احسن آٹھ نومبر، 2026 کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں (ربیعہ احسن/ایکس)
type: videoپاکستانTags: نیوز اینکرموتراولپنڈیپولیستحقیقاتگرفتارراولپنڈی کے علاقے گلشن آباد میں نجی چینل 92 نیوز سے وابستہ اینکر پرسن ربیعہ احسن اتوار کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں جن کے جسم پر گولی لگنے کا نشان تھا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ان کے شوہر احسن طاہر خان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ربیعہ احسن کی لاش گھر کے بیڈ روم سے ملی، جس پر گردن کے نیچے گولی لگنے…

اب پالیسی جلال آباد، قندھار یا کابل سے نہیں اسلام آباد سے آئے گی: گورنر خیبرپختوخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 8 نومبر 2026 کو پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا (سکرین گریب/ پی ٹی وی)
type: newsپاکستانTags: پاکستانخیبر پختونخواگورنر راجخیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اتوار کو کہا کہ صوبے میں امن کے لیے خفیہ معلومات پر آپریشنز کرنے پڑیں گے اور ’پالیسی جلال آباد، قندھار یا کابل کی بجائے اسلام آباد سے آئے گی۔‘ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کو پشاور میں مشیر داخلہ و قبائلی علاقہ جات اور سیکریٹری داخلہ کے ہمراہ سکیورٹی پر پریس کانفرنس کی۔…

آبنائے ہرمز کی بندش سے پاکستانی بندرگاہوں کو ریکارڈ منافع کب تک ملتا رہے گا؟

چھ اپریل، 2023 کو کراچی کی بندرگاہ پر ایک جہاز پر رکھے شپنگ کنٹینرز نظر آ رہے ہیں (اے ایف پی)
type: newsمعیشتTags: آبنائے ہرمزتیلبحری جہازبندرگاہمشرق وسطیٰ میں جنگ اور آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی بحری تجارت میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اچانک بڑھ گئی ہے۔ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر بحری جہازوں اور کارگو کی آمد میں اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستان کی قومی شپنگ کمپنی سمیت بحری شعبے کے مختلف اداروں کو بھی غیر معمولی کاروباری مواقع میسر آئے ہیں۔ اس…

اسلام آباد میں گھوڑوں کی ٹاپوں کی گونج، نیزہ تھامے نور النسا نے میدان مار لیا

نور النسا شاہد نے 10 خواتین گھڑسواروں کے درمیان مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی (مہوش قماس)
type: videoپاکستانTags: اسلام آبادگھوڑےمیلہاسلام آباد میں گھوڑوں کی ٹاپوں اور نیزوں کی گونج کے درمیان پاکستان ٹورزم کلچر فیسٹیول کے دوسرے روز ہفتے کو نیزہ بازی کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والی 40 ٹیموں نے حصہ لیا۔ میدان میں جہاں مرد گھڑسواروں نے اپنی مہارت دکھائی، وہیں خواتین نے بھی کسی سے پیچھے نہ رہنے کا ثبوت دیا۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں…

اقوام متحدہ امن مشنز کا بجٹ کم کرنے کی بجائے اصلاحات کی جائیں: پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ چھ نومبر، 2026 کو جنرل اسمبلی چوتھی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کر رہے ہیں (پاکستان مشن)
type: newsپاکستانTags: مستقل مندوباقوام متحدہامن مشنسلامتی کونسلجنرل اسمبلیاقوام متحدہ کے امن مشنز کو درپیش دباؤ کے تناظر میں پاکستان نے زور دیا ہے کہ عالمی ادارے کی یہ اہم سرگرمی عالمی سلامتی کے لیے ایک ناگزیر اور کم لاگت مؤثر ذریعہ ہے، جسے کمزور کرنے کے بجائے ان کی حکمت عملی میں اصلاحات اور معاونت جاری رکھی جانی چاہیے، نہ کہ ان کے لیے…